سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان کی ماتحت عدالت سے عبوری ضمانت
عبدالعزیز، ارشد اور شاہد بھائیلا کو شامل تفتیش کرنے کیلیے تفتیشی افسر سے رجوع کرنے کا حکم
بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آتشزدگی کے کیس میں ملوث فیکٹری مالکان نے خود کو ماتحت عدالت میں پیش کردیا۔
فاضل عدالت نے تینوں مالکان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، دوسری عدالت نے فیکٹری کے جنرل منیجر سمیت 6ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلدیہ ٹائون کی فیکٹری کے مالکان عبدالعزیز، ارشد اور شاہد بھائیلانے خود کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس انھیں ہراساں کررہی ہے۔
عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وہ فاضل عدالت میں موجود ہیں۔ فاضل عدالت نے فی کس 10لاکھ روپے کی عبوری ضمانت 6اکتوبر تک منظور کرلی اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ملزمان کوشامل تفتیش کرنے کیلیے مقدمے کے تفتیشی افسر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں ملزمان نے راول پنڈی ہائی کورٹ بینچ سے یکم اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرائی تھی۔ عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشودی نے قتل بالسبب، قتل اور فیکٹری کو آگ لگانے کے الزامات میں گرفتار فیکٹری کے جنرل منیجر منصور احمد، سیکیورٹی گارڈ فضل اﷲ، ارشد ، علی محمود ، حینف اور ماجد کو 3اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ فاضل عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ میں مقدمہ درج ہے۔