فوج کاکوئی اہلکاردہری شہریت نہیںرکھتاآئی ایس پی آر

قواعدوضوابط واضح ہیں، صرف پاکستانی شہریت والوں کوہی بھرتی کیاجاتا ہے،بیان

قواعدوضوابط واضح ہیں، صرف پاکستانی شہریت والوں کوہی بھرتی کیاجاتا ہے،بیان. فائل فوٹو

BAGHDAD:
آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ غیرملکی شہریت کاحامل کوئی بھی اہلکار پاک فوج میںکسی بھی عہدے پر فائز ہے نہ فوج میںکسی اہلکارکودہری شہریت رکھنے کی اجازت ہے۔


اس حوالے سے فوجی قواعد و ضوابط بڑے واضح ہیں۔بدھ کوجاری بیان میں کہاگیاکہ فوج میں ملازمت کے قوانین کے تحت کسی کوبھی غیرملکی شہریت رکھنے کی اجازت ہی نہیں، دہری شہریت کے حامل شخص کوفوج میں شمولیت کیلیے دہری شہریت ترک کرناہوتی ہے،فوج میں صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے افراد کو ہی بھرتی کیا جاتا ہے۔
Load Next Story