خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 57 دہشت گرد ہلاک

جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر 20 حملے کئے جس میں ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 17, 2014
جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر 20 حملے کئے جس میں ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

وادی تیرہ میں فضائی کارروائی میں 57 دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں 57 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر 20 حملے کئے جس میں متعدد دہشت گرد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ بھی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کے ساتھ خیبر ایجنسی میں آپریشن ''خیبر ون اور ٹو'' بھی شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے جب کہ سیکڑوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو ان کے حوالے بھی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں