ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال کا سخت نوٹس بعض چیف کمشنرز کے تبادلوں کا امکان

چیئرمین ایف بی آرکی 8 آر ٹی اوز چیف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس، ٹیکس وصولیوں کا جائزہ، زیادہ شارٹ فال پر اظہار ناراضی


Irshad Ansari December 18, 2014
ممبرآئی آر آپریشنز آر ٹی اوز کے دوروں پر روانہ، خراب کارکردگی پر افسران کا بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الاؤنس بھی معطل ہوسکتا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) طارق باجوہ نے رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 5 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اربوں روپے کے شارٹ فال کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور جن آر ٹی اوز میں ریونیو شارٹ فال زیادہ ہے ان آر ٹی اوز کے چیف کمشنرز کی سخت سرزنش کی ہے اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو آر ٹی اوز کے دوروں کی ہدایت کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ منگل کو چیئرمین ایف بی آر نے فیصل آباد، سیالکوٹ، کراچی، حیدر آبار، سکھر سمیت مجموعی طور پر 8 ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کے چیف کمشنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جس میں ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور جن آر ٹی اوز کا ریونیوشارٹ فال زیادہ تھا ان پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ریکوری کو تیز کیا جائے اور ریونیو شارٹ فال کو کم سے کم کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو اہداف حاصل نہ کرنے والے چیف کمشنرز آر ٹی اوز کو تبدیل کردیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ بھی امکان ہے کہ بہت زیادہ خراب کارکردگی کے حامل افسران کا بنیادی تنخواہ کے برابر ملنے والا پرفارمنس الاؤنس بھی معطل کردیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز اشرف خان کراچی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آر ٹی او کراچی کے علاوہ سکھر اور حیدرآباد کے آر ٹی اوز کے حکام کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |