صحافی کے قتل پر مظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمے کی مذمت

کراچی پریس کلب پر آج مظاہرے کا اعلان، صحافیوں پر قائم مقدمات واپس لینے کا مطالبہ


Express Desk October 02, 2012
کراچی پریس کلب پر آج مظاہرے کا اعلان، صحافیوں پر قائم مقدمات واپس لینے کا مطالبہ. فوٹو فائل

QUETTA: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے حب میں شہید کیے جانیوالے صحافی عبدالحق بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے تحت مظاہرے میں شریک صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے پر بلوچستان حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔

اسے آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ پی ایف یوجے کے صدر پرویز شوکت، سیکریٹری جنرل امین یوسف، کے یوجے کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں ناکامی کا بدلہ صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے لے رہی ہے، پی ایف یوجے اور کے یوجے کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عبدالحق کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور صحافیوں پر قائم کیے گئے مقدمات ختم کرے کیوں کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں مگر حکومت آج تک کسی قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اور بلوچستان کی زمین صحافیوں پر تنگ کردی گئی ہے۔ کے یوجے کی جانب سے صحافیوں کے خلاف مقدمے اور عبدالحق کی شہادت پر آج شام4 بجے کراچی پریس کلب پر مظاہرے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |