عراق میں داعش نے جہاد بالنکاح سے انکاری 150 خواتین کے سر قلم کردیئے

مقتول خواتین میں کم عمر اورحاملہ خواتین بھی شامل ہیں


آن لائن December 18, 2014
داعش کمانڈر ابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جنگجوؤں سے شادی سے انکاری خواتین کونشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

LONDON: عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کے ایک مقامی کمانڈرابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکاری 150 خواتین کے سرقلم کردیے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کے کمانڈر نے اپنے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر فلوجہ میں جنگجوؤں سے شادی سے انکاری خواتین کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں 2 اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے، مقتول خواتین میں بعض کم عمر جب کہ کئی حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

دہشت گردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کو ایک جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں سیکڑوں مردو زن کویرغمال بنایا گیا ہے اور انھیں جبری طور پر داعش کی بیعت پرمجبور کیا جاتا ہے اور انکارپر سرقلم کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں