پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند سے نظام زندگی متاثر ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین اورلکی مروت میں 4،4، سرگودھا میں 2 جبکہ جہانیاں اورگوجرانوالہ میں ایک ایک شخص ٹریفک حادثات کاشکار ہوگیا


ویب ڈیسک December 18, 2014
شدید دھند کے باعث موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند سے جہاں نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں وہیں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دھند میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں ایم ٹو اور موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی جسے دھند میں میں کمی کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ لاہورایرپورٹ پر حد نگاہ پانچ سو میٹر ہونے کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی تھی، لاہور آنے والی 2 غیرملکی پروازوں کو کراچی اوراسلام آباد موڑ دیا گیا، اس کے علاوہ ٹرینوں کے نظام الاوقات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لکی مروت میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاؤ الدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گوجرانوالہ میں بھی 2 رکشوں کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں جھنگ روڈ پردھند کے باعث 2 گاڑیوں کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ جہانیاں میں ٹرک اور رکشے کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |