وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات سزائےموت پرعملدرآمد سےمتعلق لائحہ عمل پرغور

ملاقات میں پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بنائی گئی کمیٹی کے امور اور اس کے مینڈیٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔


ویب ڈیسک December 18, 2014
دونوں رہنماؤں نے سانحہ پشاور کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت پر بھی بات کی فوٹو: فائل

SYDNEY: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی امن و امان کی صورت حال اور پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پرتفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، جس میں گزشتہ روز پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بنائی گئی کمیٹی کے امور، کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق رابطوں اور اس کمیٹی کو تمام جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سانحہ پشاور کے بعد ملک کی امن و امان کی صورت حال اور پھانسی کی سزاپر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پربھی تفصیلی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |