ایف بی آرکوٹیکس وصولیوںمیں 805 ارب شارٹ فال کاسامنا

ناقص کارکردگی چھُپانے کیلیے پہلی سہ ماہی کے ہدف میں45.5 ارب روپے کی کمی۔

ناقص کارکردگی چھُپانے کیلیے پہلی سہ ماہی کے ہدف میں45.5 ارب روپے کی کمی۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
ایف بی آرکورواں مالی سال 2012-13کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 80.5 ارب روپے کے بھاری شارٹ فال کاسامناہے۔

ایف بی آر نے ناقص کارکردگی چھپانے کیلیے پہلی سہ ماہی کے ہدف میں45.5 ارب روپے کی کمی کردی ہے ایف بی آرکے سینئر افسر نے ''ایکسپریس،،کوبتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 402 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل کی ہیں جو کہ 437 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقررہ نظر ثانی شُدہ ہدف سے 35 ارب روپے کم ہیں۔


جبکہ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزمیںبتایا گیاکہ ایف بی آرنے رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولیوں کاہدف 482.5 ارب روپے مقرر کررکھا ہے اور اس ہدف کے مقابلے میںایف بی آرکوپہلی سہ ماہی میںحاصل ہونے والی 402 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئی ہیںجو مقررہ ہدف سے 80.5 ارب روپے کم ہیں۔

تاہم ایف بی آرکے افسر نے بتایاکہ ایف بی آرکوجولائی میں106 ارب روپے،اگست میں 124ارب روپے کی اورگذشتہ ماہ(ستمبر)میں 172ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئی ہیں البتہ چند روزمیںحتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ٹیکس وصولیوںکے شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔
Load Next Story