ایران کو شکست دے کر پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 28 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست دی
بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایران کو شکست دے کر پاکستان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
بھارت کے شہر جالندھر میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کے پہلوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسبتا سخت حریف تصور کئے جانے والے ایران کے کھلاڑیوں کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 28 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی فائنل میں پاکستان کے مقابل ہوگی۔