دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے ملک بھر میں 5 نئی خصوصی عدالتیں قائم

دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے ملک بھر میں 28 خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی


ویب ڈیسک December 18, 2014
وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں نئی عدالتیں تحفظ پاکستان قانون کے تحت قائم کی جارہی ہیں فوٹو:فائل

تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے ملک بھر میں 5 نئی خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحفظ پاکستان قانون کے تحت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے ملک بھر میں 28 خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں ایک ایک نئی عدالت قائم کی جارہی ہے۔ جس کے لئے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں ان سے ججوں کے نام مانگے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت بھی قائم کردی گئی ہے اور سہیل اکرم کو اس کا جج مقرر کیا گیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے لئے جج کا نام بھجوا دیا ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بھی جلد ہی نام بھجوادیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |