عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر آئی جی سندھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس و رینجرز کے افسران کو گرفتار کرکےجنوری کے تیسرے ہفتے میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پیشی کے واضح احکام کے باوجود آئی جی سندھ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئی جی سندھ سمیت پولیس اور رینجرز کے کئی افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔


سندھ ہائی کورٹ میں اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پیشی کے واضح احکام کے باوجود آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران حاضر نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے قرار دیا کہ پولیس اور رینجرز کے افسران عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کررہے، اس لئے صوبے میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس و رینجرز کے افسران کو گرفتار کرکے انہیں جنوری کے تیسرے ہفتے میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
Load Next Story