حکمرانوں نے ملک میں قیام امن کے کئی مواقع ضائع کئے مولانا فضل الرحمان

سانحہ پشاورمیں جانوں سے ہاتھ دھونے والے ہمارے اپنے بچےتھے لیکن سفاک قاتلوں نے انہیں ہم سےچھین لیا،سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک December 18, 2014
گزشتہ ایک عشرے کے دوران ہم نے جو پالیسیاں بنائی اس سےقوم کو مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے امن کے قیام کے لئے کئی مواقع ضائع کئے جب کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاورتاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے، واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے سارے ہمارے اپنے بچےتھے لیکن سفاک قاتلوں نے انہیں ہم سےچھین لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ اپنی آنے والی نسلوں کو امن کی نوید نہیں دے سکے بلکہ ہم نے اپنے بچوں کو ایک خون آلود مستقبل دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک عشرے کے دوران ہم نے جو پالیسیاں بنائی اس سےقوم کو مایوسی ہوئی ہے اور حکمرانوں نے امن کے قیام کے کئی مواقع ضائع کئے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم اس وقت جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں ہم کسی اختلاف کے متحمل نہیں ہوسکتے، قوم کےمستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں