نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 32 افراد ہلاک 180 سے زائد خواتین اوربچوں کو یرغمال بنالیا
شمال مشرقی علاقے میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں
نائیجیریا میں جنگجو تنظیم بوکو حرام نے حملہ کرکے 32 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 185 کے قریب خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں گمسوری میں حملہ کرکے 32 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 185 خواتین اور بچوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بوکو حرام نے گاؤں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ اتوار کے روز کیا جہاں حملہ آور خواتین اور بچوں کو ٹرک میں بٹھاکر لے گئے اور جاتے ہوئے کئی دیہاتوں کو بھی آگ لگادی، گاؤں پر حملے کی خبر بھی 4 دن بعد ملی کیونکہ علاقے کا مواصلاتی نظام جنگجو تنظیم کے حملے کے نتیجے میں تباہ ہوچکا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔