دہشت گردی کے خلاف عوام کی دو رائے نہیں اور آج پوری قوم اس کے خلاف ہے گورنر سندھ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سزائے موت پر عملدرآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے، ڈاکٹرعشرت العباد خان


ویب ڈیسک December 18, 2014
سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کردیا ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کی دورائے نہیں اور اس کے خاتمے کے لیے سزائے موت پر عملدرآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس سے متصل پولو گراؤنڈ میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سمیت سیاسی رہنما اور تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کی کوئی دو رائے نہیں آج پوری قوم اس کے خلاف ہے جب کہ سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے تھے جن کی یاد میں ملک بھر سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے شمعیں روشن کی جارہی ہیں اور اس اندوہناک سانحہ کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں