خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیاں27 دہشت گرد ہلاک

فضائی حملے میں 17 جبکہ زمینی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک December 18, 2014
فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو: فائل

خیبرایجنسی میں فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فضائی حملے میں ازبک کمانڈر اسلام الدین بھی مارا گیا۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی بھی کی جس میں 10 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فورسز کی کارروائی کے دوران 6 سے 8 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔