بہارہ کہوہائوسنگ معاہدہ منسوخذمے داروں کے اثاثے منجمد

40ہزارفی کنال والی زمین ساڑھے 9لاکھ روپے میںخریدی گئی،سربراہ تحقیقاتی کمیٹی۔


INP/Numainda Express October 02, 2012
نیب اورایف آئی اے لوٹی رقم برآمد،ملوث افرادکیخلاف مقدمات درج کریں،شاہی سید فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ نے ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے بہارہ کہومیں ہائوسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کوقواعدوضوابط کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ملوث عناصرکے خلاف نیب،ایف آئی اے اورسپریم کورٹ سے تحقیقات کرانے کیلیے سپریم کورٹ سے درخواست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

،کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ ذمے داران کے اثاثے منجمد کرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اورگرین ٹری سے معاہدہ منسوخ کرکے زمین کی رقم واپس لی جائے،نیب ایگزیکٹوکمیٹی،ذیلی کمیٹیوں ،گرین ٹری اوروفاقی وزیر کے حوالے سے قانونی اقدامات کرے جنھوںنے دانستہ طورپرقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی اوراپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔

جس سے قومی خزانے کواربوں روپے کانقصان ہواہے جبکہ اسیکنڈل میںملوث تمام افرادکے بینک اکائونٹس اورسالانہ اخراجات کی تفصیلات دوماہ میں طلب کرلی ہیں،پیرکوکمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹرشاہی سیدکی زیرصدارت ہوا۔

جس میں ایم بی اعوان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اسکیم کیلیے3000 کنال اراضی خریدی گئی جس کی مالیت 40ہزارروپے فی کنال تھی مگروزارت نے ساڑھے 9لاکھ روپے فی کنال میںخریدی،شاہی سیدنے کہاکہ وزارت ہاوسنگ اورفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاوئڈیشن نے 11ارب 77کروڑ ایک لاکھ کا بہارہ کہوہاوسنگ پروجیکٹ کاٹھیکہ بغیرکسی ٹینڈرکے اپنی منظورنظر پرائیویٹ پارٹی ایم ایس گرین ٹری کودیا۔نیب اورایف آئی اے اس کرپشن میںملوث افرادکے خلاف کارروائی کریںاورلوٹی ہوئی رقم برآمدکرائی جائے ملوث افرادکے خلاف مقدمات درج کیے جائیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں