تحریک ہزارہ کاصوبے کے قیام کیلیے قومی کانفرنس بلانے کافیصلہ

زرداری،نوازاوردیگرقائدین کومدعو کیاجا ئے گا،فیصلہ سپریم کونسل کے اجلاس میں کیاگیا۔


Numainda Express October 02, 2012
حکومت نے عوام کے مفادات کوبلڈوزکیاتوحالات بدترین شکل اختیارکرسکتے ہیں، رہنما. فوٹو: آن لائن

تحریک صوبہ ہزارہ کی سپریم کونسل نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے سلسلے میںاسلام آبادمیںقومی کانفرنس منعقدکرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس سلسلے میںمرکزی قیادت نے تمام قومی سیاسی ومذہبی جماعتوںکے سربراہان سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔قومی کانفرنس میںآصف علی زرداری،نوازشریف، شجاعت حسین،منورحسن، فضل الرحمن،پیرپگارا، فاروق ستار، عمران خان،منیراورکزئی، آفتاب شیرپاو ودیگر رہنمائوں کومدعوکیاجائے گا۔اس بات کا فیصلہ تحریک صوبہ ہزارہ کی سپریم کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی رہنما اعجازدرانی کی رہائش گاہ پر تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ سرداریوسف کی صدارت میں ہوا۔

جس میںسیدقاسم شاہ،گوہرایوب ، شہزادہ گستاسب اورتاجر نمائندوںنے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنمائوںنے کہا کہ ملک میںنئے صوبوںکے قیام کا راستہ صوبہ ہزارہ کی تحریک سے شروع ہوا لیکن وفاقی حکومت نے اپنے سیاسی مفادکے لیے صوبہ پنجاب میںسرائیکی صوبے کے قیام کے لیے کمیشن قائم کیاہے،رہنمائوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی طرح اگر دیگرحصوں کے عوام کے مفادات کو بلڈوز کیا تو حالات بدترین شکل اختیارکرسکتے ہیں،اجلاس میں بتایا گیاکاایک کروڑ عوام صوبہ ہزارہ کے قیام کے سلسلے میںاپنی جانیں دینے سے دریغ نہیںکرینگے اورپارلیمنٹ ہائوس کاگھیرائوکرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں