ایفی ڈرین کوٹا60لاکھ رشوت دیکرلیاگیاوعدہ معاف گواہ

رقم مخدوم شہاب کے فرنٹ مین کودی کیمیکل ایران اسمگل ہوا،7ارب کمائے گئے


ایکسپریس July 13, 2012
رقم مخدوم شہاب کے فرنٹ مین کودی کیمیکل ایران اسمگل ہوا،7ارب کمائے گئے۔ فائل فوٹو

ممنوع کیمیکل ایفی ڈرین کوٹاالاٹمنٹ اسکینڈل میںہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پرانسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج ظفراقبال چوہدری وعدہ معاف گواہ بننے والے2ملزمان سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹررشیدجمعہ اورداناس کمپنی کے ڈائریکٹررضوان احمدخان کے بیانات آج ریکارڈکریںگے۔

جس کے ساتھ ہی دونوںمفرورملزمان کے نام ملزمان کی فہرست سے نکال کرسرکاری گواہان میںشامل کرلیے جائیںگے،عدالت نے اے این ایف کمانڈرکی درخواست پررضوان احمدکاابتدائی بیان ریکارڈکرلیا،مفصل بیان آج ریکارڈکیاجائیگا،رضوان احمدخان نے مفصل بیان کی کاپی عدالت میںجمع کرادی جس میںملزم نے انکشاف کیاہے کہ ایفی ڈرین کاکوٹااورمقامی طورپرفروخت کااجازت نامہ مخدوم شہاب کے فرنٹ مین انجم شاہ کو60لاکھ روپے رشوت دیکرلیاگیا،

ایفی ڈرین بلوچستان اورکراچی کے اسمگلروںابراہیم اخلاص،حاجی صدیق،حاجی دلاورکوان کے فرنٹ مین کاکاخان بلوچی اورعزیزحسینی کے ذریعے فروخت کی گئی جوکوئٹہ سے ایران اسمگل کردی گئی اور7ارب روپے کمائے گئے،رضوان احمد نے کہاکہ عمران جاویدنے توقیرعلی خان سے ملوایاکہ یہ رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کابندہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |