قذافی کو سابق فرانسیسی صدر کے حکم پر قتل کرنیکا انکشاف

لیبیا کے سابق مرد آہن معمر قذافی کے وحشیانہ انداز میں قتل کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

APP October 02, 2012
لیبیا کے سابق مرد آہن معمر قذافی کے وحشیانہ انداز میں قتل کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

لیبیا کے سابق مرد آہن معمر قذافی کے وحشیانہ انداز میں قتل کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

انھیں لیبیا کے کسی باغی نے نہیں بلکہ فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے ایک ایجنٹ نے سابق صدر نکولس سرکوزی کے حکم پر قتل کیا تھا۔ اطالوی اخبار کورئیر ڈیلا سیرا نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں موجود سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سابق صدر قذافی کا قاتل ایک غیرملکی تھا اور وہ ممکنہ طور پر فرانسیسی تھا۔

لیبیا میں موجود ان سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جب سرت کے نواح میں باغیوں نے سابق لیبیائی صدر کا محاصرہ کرلیا تھا اور وہ انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنارہے تھے تو ایک فرانسیسی ان میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اس نے ان کے سر میں گولی مار دی تھی۔ اطالوی اخبار کے اس نئے انکشاف کے بعد فرانس کے اندر اور باہر نکولس سرکوزی کے معمر قذافی کے وحشیانہ انداز میں قتل میں مکروہ کردار کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں