زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار

دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک December 19, 2014
دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،ترجمان ایف سی. فوٹو؛فائل

بلوچستان کے ضلع زیارت میں حساس اداروں اور ایف سی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت کے علاقے سنجاوی میں حساس ادارے اور فرنٹئیر کور نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ گرفتار ملزمان سے طبی امداد کے بعد تفتیش کی جائے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں