غذائی قلت کے باعث مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی

گزشتہ تین ماہ سے غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔


ویب ڈیسک December 19, 2014
گزشتہ تین ماہ سے غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔۔ فوٹو؛فائل

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 87 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی لاپروائی اور عدم توجہ کے باعث ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور آج مزید 2 بچے دوران علاج مٹھی کے سول اسپتال میں چل بسے جس کے بعد 19 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 87 بچوں سمیت 102 ہوگئی۔ گزشتہ تین ماہ سے غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔


واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کے چاروں تحصیلوں میں گزشتہ 2 سال سے قحط نے بدترین ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ اس دوران نومولود اور کمسن بچوں سمیت سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔