نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے کمی کی منظوری دے دی

صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نومبر کے بلوں سے ہو گا، نیپرا


ویب ڈیسک December 19, 2014
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نومبر کے بلوں سے ہو گا تاہم اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے بھی بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 32 پیسے کمی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عہد دہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔