آسٹریلیا میں گھر سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد

بچوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ ناقابل بیان ہے اورپوری قوم گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہے،آسٹریلوی وزیراعظم


ویب ڈیسک December 19, 2014
تمام بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کیا گیا، پولیس۔ فوٹو؛ اے ایف پی

آسٹریلیا کے شہر کیرنس میں ایک گھر سے 8 بچوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کیرنس میں ایک گھر سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے جس کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 18 ماہ سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی قوم سڈنی کے کیفے میں ہونے والے واقعے پر غمزدہ تھی کہ ایک اور سانحہ پیش آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ ناقابل بیان ہے اورپوری قوم گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص نے کیفے میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن کی رہائی کے لئے کئے گئے آپریشن میں ملزم سمیت 2 شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔