شاہ رخ اورعامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے بہترہے کہ شادی کرلوں سلمان خان

اگر 3 خان ایک ساتھ ہوں گے تو وہ صرف ارباز خان، سہیل خان اور سلمان خان ہوں گے اس کے علاوہ کوئی اورنہیں، دبنگ خان


ویب ڈیسک December 19, 2014
میری جگہ بگ باس کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی ہدایتکارہ فرح خان کریں گی، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان کا کہنا ہے کہ 2015 میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے زیادہ اپنی شادی کوترجیح دوں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'بگ اسٹار انٹر ٹینمنٹ ایوارڈ 2014' کی تقریب میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ وہ 2015 میں شاہ رخ خان اورعامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند کریں گے یا اپنی شادی کو ترجیح دیں گے تو اس پر دبنگ خان نے برجستہ کہا کہ وہ دونوں خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے زیادہ اپنے آپ کو شادی شدہ دیکھنا پسند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 3 خان ایک ساتھ ہوں گے تو وہ صرف ارباز خان، سہیل خان اور سلمان خان ہوں گے اس کے علاوہ کوئی اورنہیں۔

سلمان خان کا اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپنی فلمی مصروفیت کے باعث جنوری سے بگ باس کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی نہیں کر سکوں گا اور اس حوالے سے انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ بگ باس کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی ہدایت کارہ فرح خان کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔