آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے خیبرایجنسی پہنچ گئے

آرمی چیف خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری زمینی کارروائی کا جائزہ اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔


ویب ڈیسک December 19, 2014
آرمی چیف خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری زمینی کارروائی کا جائزہ اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے خیبرایجنسی پہنچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں وزیراعظم کی زیرصدارت 4 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد خیبرایجنسی روانہ ہوئے جہاں وہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ سربراہ پاک فوج دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی میں جاری زمینی کارروائی کا بھی جائزہ لیں گے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں آج ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔