چیف جسٹس آف پاکستان نے دہشت گردی کے مقدمات سے متعلق اجلاس 24 دسمبر کو طلب کرلیا

اجلاس میں انسداد دہشتگردی قانون کے تحت مقدمات کوجلد نمٹانے سے متعلق مختلف تجاویز پرغور کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انچارج نگراں ججز شرکت کریں گے فوٹو:فائل

HYDERABAD:
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا اہم اجلاس 24 دسمبر کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔


سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انچارج نگراں ججز شرکت کریں گے جس میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمات کو جلد نمٹانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا جب کہ تمام عدالتوں کو دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی رپورٹ آئندہ منگل تک سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے
Load Next Story