سانحہ پشاور کے بعد سو نہیں سکی گلوکارہ شاہدہ منی

شہدا پوری قوم کے بچے تھے، درندوں کے خلاف بھرپور قوت سے نمٹا جائے، گفتگو

شہدا پوری قوم کے بچے تھے، درندوں کے خلاف بھرپور قوت سے نمٹا جائے، گفتگو فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔


پاکستان کی بقاء اور سالمیت آپس کے اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ہے ، اب وقت آگیا ہے وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے، سانحہ پشاور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے سانحہ کے بعد میں کافی دنوں سے سو نہیں سکی ، پشاور اسکول میں شہید ہونے والے میرے اور اس قوم کے بچے تھے جنہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے، اب ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کو پوری فورس کے ساتھ ان درندوں سے نمٹنا ہو گا اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے۔
Load Next Story