میرے خیال میں چھٹی کے دن تو کم ازکم لڑکیوں کو گھر کے کام کاج میں ماؤں کا ہاتھ بٹانا چاہیئے ۔ کافی دن سے یہ خیال میرے ذہن میں چکر لگا رہا تھا۔ لہذا اس اتوار کو ماما کی خاصی منت سماجت کے بعد مجھے کچن میں پاؤں رکھنے کی اجازت مل ہی گئی۔ ایسا نہیں ہے کہ میں بہت برا کھانا بناتی ہوں، دراصل آج کل کے دور میں اکثر مائیں جاہتی ہیں کہ ان کی بیٹیاں پہلے پڑھائی سے فارغ ہوجائیں، اور ویسے بھی چولھا ہانڈی کرنے کے لئے تو ساری عمر پڑی ہے، بس اسی لئے امی مجھے بھی کچن سے دور ہی رکھتی تھیں۔
بہرحال میں آج ضد کرکے کچن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ مجھے کیا بنانا ہے یہ تو میں جانتی ہی تھی، اسی لئے وقت ضائع کئے بغیر میں ''چکن فرائیڈ رائس'' کی تیاری شروع کردی، جس کی ترکیب کچھ یوں ہے۔
اجزاء؛
چاول ۔ آدھا کلو
چکن بون لیس ۔ 200 گرام
فوٹو؛ ماریہ منظور
انڈے ۔ 3 عدد
گاجر۔ 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
شملہ مرچ ۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
فوٹو؛ ماریہ منظور
ہری پیاز ۔ 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
مٹر ۔ آدھا کلو
سویا ساس ۔ 2 کھانے کے چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ
سفید سرکہ ۔ 2 کھانے کے چمچ
کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
سویا ساس ۔ 2 کھانے کے چمچ
چائنز نمک ۔ ایک چائے کا چمچ
تیل ۔ ایک پیالی
ترکیب؛
سب سے پہلے چاول ابال کر الگ کر لیں۔
اس کے بعد ایک الگ برتن میں انڈے فرائی کرکے باریک ٹکرے کاٹ لیں۔
اب ایک کڑھائی میں تیل چکن، گاجر، شملہ مرچ، مٹر، ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
جب چکن گل جائے تو اس میں سویا ساس، سرکہ، نمک، کالی مرچ اور چائینز نمک ڈال کر پکائیں۔
فوٹو؛ حاجرہ افتخار
دو سے تین منٹ تک پکانے کے بعد اب اس میں چاول اور انڈے شامل کرلیں اور مزید 10 منٹ کے لئے دم آنے تک چھوڑ دیں ۔
گرما گرم فرائیڈ رائس تیار ہیں ۔
فوٹو؛ حاجرہ افتخار
امی تھوڑی سے ناراض تھیں میرے کچن میں کام کرنے کی وجہ سے، لیکن جب میں نے اپنے ہاتھوں نے انہیں چکن فرائیڈ رائس کھلائے تو ان کا موڈ بھی ٹھیک ہوگا اور وہ بہت خوش ہوئیں۔ آپ بھی بنائیں اور اپنی فیملی سے داد وصول کرلیں۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔