ملا عمر جنگ چھوڑیں صدارتی انتخاب لڑیںحامد کرزئی

وہ اور انکے ساتھی سیاسی جماعت بنائیں ،عوام نے منتخب کیا توحکومت بنا لیں


ایکسپریس July 13, 2012
وہ اور انکے ساتھی سیاسی جماعت بنائیں ،عوام نے منتخب کیا توحکومت بنا لیں۔ فوٹو/ایکسپریس

افغان صدرحامد کرزئی نے طالبان رہنما ملا عمر کو جنگ چھوڑ کر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کامشورہ دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ وہ پہلے بھی طالبان اور ان کے رہنمائوں کو پیشکش کر چکے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔کرزئی نے کہا کہ وہ اپنی پیشکش دہراتے ہیں کہ طالبان بندوق چھوڑ کر ملک میں جہاں چاہیں اپنا سیاسی دفتر کھولیں۔

ملاعمر اور ان کے ساتھی سیاسی جماعت بنائیں اور انتخابات میں حصہ لیں اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ حکومت بنا لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں