کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق
ڈاکٹر عارف مصطفیٰ کلینک سے گھر جارہے تھے کہ 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا
بفرزون میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عارف مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عارف مصطفیٰ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے کلینک سے گھر جاتے وقت ڈاکٹر عارف مصطفیٰ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں سر اور پیٹ میں دو دو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف مصطفیٰ سرکاری ڈاکٹر اور عباسی شہید اسپتال میں تعینات تھے اور اپنی نجی کلینک سے گلبرگ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہورہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی جس کے پانچ خول جائے وقوعہ سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عارف مصطفیٰ کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے تاہم اس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔