اوگرا کیسسابق چئیرمین توقیرصادق کی گرفتاری کا حکم

توقیر صادق لاہور میں ہے اور آئی جی پنجاب اسے تحفظ دے رہےہیں۔ نیب وکیل فوزی کاظمی

توقیر صادق لاہور میں ہے اور آئی جی پنجاب اسے تحفظ دے رہےہیں۔ نیب وکیل فوزی کاظمی۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے نیب اورایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو لاہور سے سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نےاپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے، جس کے جواب میں نیب کے وکیل فوزی کاظمی نے بتایا کہ توقیر صادق لاہور میں ہے اور آئی جی پنجاب اسے تحفظ دے رہےہیں۔


جسٹس جواد کے مطابق ایڈووکیٹ آ ن ریکارڈ کا کہنا ہے کہ ملزم امریکہ میں ہے اور آپ لاہور کا کہہ رہے ہیں، اسے گرفتارکیا جائے۔

عدالت کو انکوائری افسر نے بتایا کہ توقیر صادق نے میر کمال فرید بجارانی کو بھرتی کیا تھا، جو بوگس سی این جی لائسنس دیتا تھا، شہزاد سلیم نامی شخص نے لائسنس کے لئے 60 لاکھ روپے کی رقم توقیر صادق کے گھر جاکر دی تھی، توقیر صادق کی مزید دو جائیداد بھی ہیں جس میں سے ایک جوڈیشل کالونی میں واقع ہے۔

انکوائری افسر نےمزید بتایا کہ ہم نے سابق وزیر اعظم گیلانی کا بیان بھی لے لیا ہے، انھوں نے کہا کہ چیئرمین اوگراکی تعیناتی کےخلاف ریفرنس الگ سے دائر کریں گے۔
Load Next Story