ہری پیاز کے لذیذ پکوڑے

دیس بدیس کے کھانے


زویا پارس December 21, 2014
دیس بدیس کے کھانے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: ہری پیاز کے پکوڑے

اجزاء: بیسن: آدھا کلو، ثابت ہری مرچ: آٹھ عدد باریک کاٹ لیں، ہرا دھنیا: باریک کٹا ہوا ایک گڈی، ہری پیاز: پتوں کے ساتھ باریک کٹی ہوئی چار عدد، لال مرچ: پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچا، ثابت دھنیا: ایک چائے کا چمچا، سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچا، میٹھا سوڈا: ایک چوتھائی چائے کا چمچا، انڈا: ایک عدد، نمک: حسبِ ذائقہ، کوکنگ آئل: تین پیال



ترکیب:ایک گہرے پیالے میں بیسن اور اوپر دیے سارے مسالے اچھی طرح ملالیں۔تھوڑی دیر کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔

جب تیل گرم ہوجائے تو ہلکی آنچ میں پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔

فرائی کے بعد اسے نکال کر اخبار پر رکھتے جائیں، تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔

آلو کے سموسے

اجزاء: آلو: آدھا کلو، لال مرچ: آدھا کھانے کا چمچا، انار دانہ: ایک کھانے کا چمچا، نمک: ایک چائے کا چمچا، میدہ: آدھا کلو، اجوائن: ایک چائے کا چمچا، چائنیز نمک: ایک چائے کا چمچا، ہرا دھنیا: آدھی گٹھی، ہری مرچ: حسبِ ذائقہ، کوکنگ آئل: آدھی پیالی



ترکیب: پہلے میدہ میں آدھی پیالی کوکنگ آئل، اجوائن اور نمک ڈال کر ذرا سخت گوندھ کر رکھ لیں۔

پھر آلو اُبال کر چھیل لیں اور اس کو ہاتھوں سے مسل لیں۔

اس کے بعد اس میں نمک، چائنیزنمک، انار دانہ، لال مرچ، ہرادھینا، ہری مرچ ملالیں۔

پھر آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر انھیں بیضوی شکل میں بیل لیں اور درمیان سے کاٹ لیں۔

اب آدھے حصے پر پانی کا ہاتھ لگا کر اس کو تکون کی شکل دے دیں اور اس میں آلو والا آمیزہ ڈال دیں اور پھر اس کو پانی یا لئی سے بند کردیں۔

اس کے بعد گرم کوکنگ آئل میں دھیمی آنچ پر ان سموسوں کو گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔

مزے دار آلو کے سموسے تیار ہیں۔

فش اینڈ زوکینی فرائیٹرز

اجزاء:مچھلی کا قیمہ: آدھا کپ، زوکینی: دو، کش کی ہوئی آدھا کپ، پیاز: کٹی ہوئی ایک چوتھائی کپ، کارن فلور: ایک چوتھائی کپ، دھنیا: کٹا ہوا ہرا دو کھانے کے چمچے، زیرہ: پاؤڈر ایک چائے کا چمچا، لال مرچ: ایک چائے کا چمچا، نمک: حسب ذائقہ، آئل: فرائنگ کے لیے



ترکیب:تمام اجزاء میں پانی مکس کرکے بیٹر تیار کرلیں۔

آئل گرم کرکے چمچے کی مدد سے بیٹر ڈال کر فرائی کرلیں۔

گرم گرم فرائیٹرز چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں۔

کریمی مکسڈ فروٹ چارٹ

اجزاء: اسٹرابیری: آدھا کپ، سیب: چوکور کٹا ہوا ایک عدد، بنانا: چوکور کٹا ہوا ایک عدد، اورنج: دو عدد، لیمن: ایک عدد، چاٹ مسالا: آدھا چائے کا چمچا، لال مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچا، کریم: پچھتر ملی لیٹر، فروٹ سیرپ: آدھا کپ



ترکیب: ایک باؤل میں سارے پھل کاٹ کر لیمن جوس ڈال دیں اور ساتھ ہی چاٹ مسالا اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔

اب اوپر سے جوس اور کریم ڈال کر مکس کرلیں۔

اب اسے ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

شکرقندی کی چاٹ

اجزاء:شکر قند:کیوبز میں چار عدد، لیموں: دو عدد، پودینہ: باریک کٹا آدھی گٹھی، سفید زیرہ: بُھنا اور پسا ایک کھانے کا چمچا، لال مرچ: کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچا، چینی: دو کھانے کے چمچے، کرکرے: حسبِ ضرورت



ترکیب:ایک پیالے میں شکرقند، چینی، بھنا اور پسا سفید زیرہ، کٹی لال مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اس میں باریک کٹا پودینہ اور کرکرے ڈال کر مزے دار چاٹ سرو کریں۔

ہوم میڈ پھلکی اور دہی بڑے

اجزاء:بیسن: آدھا کپ، چاول کا آٹا: آدھا کپ، پسی ہوئی چینی: آدھا کپ، کریم: ایک پیکٹ، دودھ: ایک کپ، زردے کا رنگ: ایک چٹکی، دہی: آدھا کلوگرام، چاٹ مسالا: ایک چائے کا چمچا، زیرہ: آدھا چائے کا چمچا، اجوائن: آدھا چائے کا چمچا، کھانے کا سوڈا: ایک چوتھائی چائے کا چمچا، تیل: تلنے کے لیے، نمک: حسب ذائقہ



ترکیب:ایک پیالے میں بیسن، چاول کا آٹا، زردے کا رنگ، زیرہ، اجوائن، کھانے کا سوڈا اور نمک اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب حسب ضرورت پانی کے ساتھ اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں۔

اب اس کی پھلکیاں بناکر تیل میں فرائی کریں اور پانی میں ڈال دیں۔

اس کے بعد دہی، کریم اور چینی ملا کر خوب پھینٹ لیں۔

پھر پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ڈش میں نکالیں اور پھر ان پر دہی کا مکسچر ڈال کر چاٹ مسالا چھڑک دیں۔

مزے دار پھلکی دہی بڑے تیار ہیں۔

ویجیٹیبل کٹ لیٹ

اجزاء:آلو: دو عدد بڑے سائز کے ، سبزیاں: تین کپ، لال مرچ: پسی ہوئی ایک چائے کا چمچا، ثابت دھنیا: ایک چائے کا چمچا، زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچا، سونف: ایک چائے کا چمچا، امچور: آدھا چائے کا چمچا، گرم مسالا: پاؤڈر آدھا چائے کا چمچا،ہری مرچ: باریک کٹی ہوئی دو عدد، ہرا دھنیا؛ ایک چائے کا چمچا، کاجو: باریک کٹے ہوئے ایک چائے کا چمچا، انڈے کی زردی: ایک عدد، انڈا پھینٹا ہوا: ایک عدد، بریڈ کرمبز: ایک کپ، نمک: حسبِ ذائقہ، گھی/مکھن: ایک کھانے کا چمچا، تیل: حسبِ ضرورت، ڈیپ فرائی کے لیے



ترکیب:مٹر، گاجر، چقندر، بند گوبھی کو اُبال کر باریک کاٹ لیں۔آلو ابال کر میش کرلیں۔

پھر ثابت دھنیا بُھون کر پیس لیں۔

سب سے پہلے گھی گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کرلیں۔

تقریباً ایک منٹ تک فرائی کریں، پھر اس میں کاجو اور تمام پاؤڈر مسالے شامل کردیں۔

اس کے بعد کٹا ہوا ہرا دھنیا ملاکر آدھا منٹ تک فرائی کرلیں۔

اس کے بعد خشک اور اُبلی ہوئی تمام سبزیاں بھی اس میں شامل کرلیں اور اُس وقت تک فرائی کریں جب تک اس کا پانی خشک نہ ہو جائے۔

اب اس میں میش کیے ہوئے آلو اور نمک شامل کردیں۔

برتن کو چولہے سے اُتارلیں اور اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملالیں، تاکہ تمام سبزیاں اور بیٹر یکجا ہوجائیں۔

پھر تھوڑی تھوڑی مقدار لے کر اس کے کباب کی شکل دے کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کرنے کے بعد فرائی کرلیں۔

مزے دار ویجیٹیبل کٹ لیٹ تیار ہیں گرم گرم پیش کریں۔

کھٹے آلو

اجزاء:چھوٹے آلو: ایک کلوگرام، زیرہ: بُھنا اور پسا سفیدآدھا کھانے کا چمچا، لال مرچ: کٹی ہوئی، ایک کھانے کا چمچا، رائی: پسی ہوئی، ایک کھانے کا چمچا، ہلدی: ایک چائے کا چمچا، نمک: حسبِ ذائقہ، املی کا گا ڑھا رس: آدھی پیالی، کڑی پتے: چند عدد، لیموں: دو عدد، پودینہ: باریک کٹا آدھی گٹھی، ہری مرچ: باریک کٹی دو عدد، چینی یا گُڑ: ایک چائے کا چمچا، تیل: حسبِ ضرورت



ترکیب:آلو دھو کر ایک دیگچی میں ہلکے سے ابال لیں۔

اب ان کے چھلکے اتار لیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں آلو ڈال کر گولڈن برا ؤن تل لیں۔

پھر تیل ٹھنڈا کرکے دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔

جب سرو کرنا ہو تو تلے ہوئے آلو کڑاہی میں تیل کے بغیر ڈالیں۔

اس کے بعد باقی سارے مسالے شامل کرکے ہلکا سا اسٹر فرائی کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں۔

آخر میں اوپر سے پودینہ ڈالیں۔

مزے دار کھٹے آلو تیار ہیں۔

چکن کا دو پیازہ

اجزاء:چکن: چودہ ٹکڑے ڈیڑھ کلوگرام، تیل: ایک پیالی، کیری: دو عدد، باریک کٹی پیاز: چار عدد، ہری مرچ: چار عدد، کڑی پتے: حسبِ ضرورت، ہلدی: ایک چائے کا چمچا، لال مرچ: پسی ایک کھانے کا چمچا، ادرک لہسن: پیسٹ ایک کھانے کا چمچا، نمک: حسبِ ذائقہ



ترکیب:اب ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔

پھر پیاز نکال کر اس میں چکن ڈالیں۔

ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔

پھر اس میں پیاز، پسی لال مرچ، کیری، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

جب پانی خشک ہونے لگے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے بھونیں اور پھر اُتار لیں۔

مزے دار چکن کیری کا دو پیازہ گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں