پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 70 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 21, 2014
کارروائی سانحہ پشاور کی تحقیقات کی روشنی میں کی گئی ہے، پولیس فوٹو: فائل

KARACHI: پولیس نے ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے وارسک روڈ آرمی پبلک اسکول کے اطراف واقع رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بہاری کالونی اور دیگر رہائشی علاقوں میں کی گئی کارروائی سانحہ پشاور کی تحقیقات کی روشنی میں کی گئی ہے جبکہ شواہد کے روشنی میں اس کے دائرہ کار میں وسعت دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔