امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ سے 2 پولیس افسران ہلاک

واقعے کے بعد حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


ویب ڈیسک December 21, 2014
نیو یارک میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے ذمہ دار سفید فام پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے فیصلے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص نے پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت کے بعد واپس لوٹے تھے۔ دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کے فوری بعد حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو اسماعیل برنسلے جبکہ مقتول اہلکاروں کو لیو وینجن اور رافیل راموس کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے۔ واقعے سے سے قبل حملہ آور نے اپنی سابقہ دوست کو بھی گولی مار کر زخمی کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر پولیس مخالف پیغام بھی چھوڑا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب شہر کی پولیس کے رویے اور ملزمان سے نمٹنے کے متعلق ان کے طریقوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور نیو یارک میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے ذمہ دار سفید فام پولیس افسر کے خلا ف مقدمہ درج نہ کرنے کے فیصلے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |