وینا ملک نے گلوکاری کا آغاز کردیا پہلی وڈیو ریلیز

وینا کے پہلے گانے کی موسیقی " شری ڈی " اور کینیڈین موسیقار "عشق" نے ترتیب دی ہے


ویب ڈیسک October 02, 2012
اس گانے کی ویڈیو میں وہ انتہائی بولڈ انداز میں جلوہ گر ہوئی ہیں، فوٹو : ایکسپیرس نیوز

وینا ملک نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ، پہلی ویڈیو ریلیز۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک کے پہلے گانے کا عنوان "ڈرامہ کوئین" ہے جس میں وہ انتہائی بولڈ انداز میں جلوہ گر ہونگیں ، اس گانے کے ساتھ وینا ملک نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، وینا ملک کا پہلا البم 2013 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا، جسے وہ دنیا کے مختلف موسیقاروں کے ساتھ مل کر بنا رہی ہیں۔

وینا کے پہلے گانے کی موسیقی " شری ڈی " اور کینیڈین موسیقار "عشق" نے ترتیب دی ہے، جبکہ" سدھارتھ بینرجی " نے اس گیت کو وینا ملک کے کیرئیر کو ذہن میں رکھ کر تخلیق کیا ہے، وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ میوزک کنسرٹس میں اپنی آواز کاجادوجگاتی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں