مردان کے شادی ہال میں سوئے ہوئے 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

2 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 21, 2014
مزدوروں نے خودکو سردی سے بچانے کےلئے کوئلے جلا رکھے تھے جن سے نکلنے والی گیس ان کی موت کا سبب بنی ۔فوٹو: فائل

نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں سوئے ہوئے 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں کام کرنے والے 6 مزدور عمارت کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے سردی سے بچاؤ کے لئے کوئلے دہکا رکھے تھے، جس کی وجہ سے کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بھر گئی اور 6 مزدوروں میں سے 4 سوتے ہوئے ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔