کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

شواہد کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نظر آتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 21, 2014
توصیف اور تنویر کی میتوں کو ورثا کے ھوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار نمبر ایک میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں دکان پر موجود توصیف اور تنویرنامی دو بھائیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم توصیف اور تنویر راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی جگہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، شواہد کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم تفتیش کی تکمیل پر ہی واقعے کے محرکات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔