شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2015 کے ورلڈ کپ کے بعد صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں گا، بوم بوم آفریدی


ویب ڈیسک December 21, 2014
سیاست میں آنا چاہتا ہوں لیکن بڑے منع کرتے ہیں، شاہد آفریدی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہونے والے شاہد خان آفریدی نے 2 اکتوبر 1996 کو پاکستان کی جانب سے پہلا ایک روزہ میچ نیروبی میں کینیا کے خلاف کھیلا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بوم بوم کے نام سے مشہور ہو گئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی میں 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا، ورلڈ کپ 2015 کے بعد صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن بڑے منع کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کو ایک روزہ میچوں میں سب سے کم 37 گیندوں پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، آفریدی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 342 چھکے بھی لگا چکے ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک 389 ایک روزہ میچوں میں 7 ہزار 870 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 391 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی 27 ٹیسٹ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں