براک اوباما نے پاکستان کیلئے ’’کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ میں ایک سال کی توسیع کے بل پردستخط کردیئے

امریکی صدرکی جانب سےبل پردستخط کےبعدپاکستان کودہشت گردی کےخلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں ایک ارب ڈالرسےزائدرقم ملے گی


ویب ڈیسک December 21, 2014
بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: امریکی صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے مختص کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک برس کی توسیع کے بل پر دستخط کردیئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک بل پر دستخط کئے ہیں جس سے پاکستان کے لئے کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ملے گی۔ بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان میں امریکا کے جنگی آپریشن کو دو ہفتوں میں ختم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔