ایم کیو ایم کا کراچی پریس کلب کے باہرلال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف شدید احتجاج

دھمکی پرکارکنان تشویش میں مبتلا ہیں لیکن کوئی الطاف حسین کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا،حیدرعباس رضوی


ویب ڈیسک December 21, 2014
20 ہزار افراد یسے ہیں جو کسی بھی وقت اپنے قائد کے لئے جان اور مال لٹانے کے لئے تیار ہیں، حیدرعباس رضوی فوٹو: آن لائن

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے الطاف حسین کو بذریعہ ویڈیو مبینہ دھمکی دینے پر شدید احتجاج کیا۔


کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان نے جمع ہوکر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کیا جب کہ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ خطیب لال مسجد کی جانب سے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو قتل کی دھمکی دینے پر کارکنان تشویش میں مبتلا ہیں لیکن انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کوئی الطاف حسین کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہےاور ملکی معاشی حب ہے اس لئے ایسا کوئی کام نہ کیا جائےجس سے شہرکو چلانا مشکل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ علما شائستہ ہوتے ہیں مگر مولانا عبدالعزیز نے جن کے کروڑوں چاہنے والے ہیں ان کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جب کہ 20 ہزار افراد اب بھی ایسے ہیں جو کسی بھی وقت اپنے قائد کے لئے جان اور مال لٹانے کے لئے تیار ہیں۔


اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب الطاف حسین کو کسی کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہو، ہمارے قائد کوایسےشخص نےدھمکی دی ہےجس کےکردارسےسب واقف ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فوج اورسیکیورٹی اہلکاروں کےساتھ کھڑی ہے اور ہم کراچی سے خیبر تک تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |