انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن صدارتی آرڈیننس کے تحت بنے گا تحریک انصاف

تحریک انصاف نے دوبارہ اسمبلیوں میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، شیریں مزاری


ویب ڈیسک December 21, 2014
امید ہے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حکومت سے جلد کوئی معاہدہ ہوجائے گا، ترجمان شیریں مزاری. فوٹو: فائل

RAWALPINDI:

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے جلد معاہدہ ہوجائےگا اور کمیشن صدارتی آرڈیننس کے تحت بنے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سے مذاکرات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ ہے اور قوم مشکل کی اس گھڑی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لئے جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کا امکان ہے تاہم تحریک انصاف نے دوبارہ اسمبلیوں میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور امید ہے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حکومت سے جلد کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔


شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کالعدم تحریک طالبان اوردیگرشدت پسند تنظیموں کے حملوں کی مذمت کرتی جب کہ سانحہ پشاور دل دہلانے دینے والا واقعہ تھا جس کے خلاف اجلاس کے دوران مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی جب کہ دہشت گردی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |