پین کلرز کا استعمال جلد کے سرطان کے خطرات کو کم کرتا ہے تحقیق

پین کلر ادویات جلد کے سرطان پیداکرنے والے خلیوں کے خلاف موثرکردارادا کرتی ہیں اوران خلیوں کو بڑھنےسےروکتی ہیں، تحقیق


ویب ڈیسک December 21, 2014
پین کلر ادویات بھی کچھ قسم کے جلد کے سرطان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، ماہرین

SWAT: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پین کلرز کا روزانہ استعمال جلد کے سرطان کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبن کے تحقیقاتی ادارے میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ پین کلرز کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال جلد کے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جلد کے سرطان سے بچنے کا سب سے موثر طریقہ سورج کی روشنی سے بچاجائے اور دھوپ سے بچاؤ کی کریموں کا استعمال ہے لیکن اسپرین، آئبیوپروفین یا اسی طرح کی دیگر پین کلر ادویات بھی کچھ قسم کے جلد کے سرطان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکہ اس طرح کی ادویات جلد کے سرطان پیداکرنے والے خلیوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتی ہیں اور ان خلیوں کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں