افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

صوبہ کنڑمیں ٹرک سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگیا جس کےنتیجےمیں 2 بچیوں سمیت 7افرادجاں بحق اور3 خواتین زخمی ہوگئیں۔


ویب ڈیسک December 21, 2014
شمالی صوبے جازجان میں 200 کے قریب طالبان نے پولیس چیک پوائنٹ حملہ کردیا،غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو:فائل

افغانستان میں بم دھماکا اور طالبان کے حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے جازجان میں 200 کے قریب طالبان نے پولیس چیک پرپوائنٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا واقعہ مشرقی صوبے کنڑ میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیواہلکاروں نے دونوں حملوں میں ہلاک اورزخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جب کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |