ملک کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار قابل ستائش ہے شہباز شریف

صدر یوکے چیمبرز رضی خان کا کہنا تھا کہ یوکے پاکستان چیمبرز کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ، فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔


لندن میں یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سےدیئے گئےعشائیے سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، ترکی ، ایران اور دیگرممالک کے تعاون سے پنجاب میں کئی منصوبوں پرکام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں توانائی کے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

اس موقع پر صدر یوکے چیمبرز رضی خان کا کہنا تھا کہ یوکے پاکستان چیمبرز کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story