محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے مختص فنڈز کو دگنا کردیا

تمام اداروں کے سربراہاں اپنے اپنے اسكولوں كی تفصیلات ارسال كریں،محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت


ویب ڈیسک December 21, 2014
فنڈز كا اجراء پیر سے شروع كردیاجائے گا، محکمہ تعلیم پنجاب فوٹو: فائل

محكمہ تعلیم نے سركاری اسكولوں کے سیكیورٹی اقدامات مكمل كرنے كے لیے "اسكول مینجمنٹ كمیٹی" فنڈز کو دگنا كرنے كی منظوری دے دی جب کہ تمام اداروں کے سربراہاں کو ہدایت كی گئی ہے كہ وہ اپنے اپنے اسكولوں كی تفصیلات محكمہ تعلیم كو ارسال كریں۔

سركاری اسكولوں میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات كی جان ومال كے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے سیكیورٹی اقدامات كو یقینی بنانے كے لیے محكمہ تعلیم نے ہر سركاری اسكولوں كے "اسكول مینجمنٹ كمیٹی" فنڈز كو دگنا كردیا ہے اس سلسلے میں اسکولوں کی طلب كے مطابق ہر ممكن سیكیورٹی سے متعلق سہولت فراہم كی جائے گی جب کہ محكمہ تعلیم كے حكام كا کہنا ہے کہ فنڈز كا اجرا پیر سے شروع كردیاجائے گا۔

واضح رہے اسكولوں كی ضرورت كے مطابق سی ایم سی فنڈز کے تحت ایک اسكول كو كم ازكم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ایک لاكھ روپے سالانہ تک اداكیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں