نوازشریف ذمہ داری لیں تو ایف سی کو بلوچستان سے ہٹالیں گےکائرہ

بلوچستان صرف 5 فیصد پولیس کا علاقہ ہے، جبکہ باقی 95 فیصد ایف سی کا علاقہ ہے


ویب ڈیسک October 02, 2012
نوازشریف کے بدلتے بیان سے لوگ ان کی بات کا اعتبارنہیں کرتے،خورشید شاہ ، فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف بلوچستان کے حالات کی ذمہ داری لیں توصوبے سے ایف سی کو بلالیں گے۔

لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ صرف باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا زمینی حقائق کو بھی مدنظررکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف نہیں جانتے کہ بلوچستان کے حالات کیا ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اگرنوازشریف بلوچستان کے حالات کی ذمہ داری لیتے ہیں تو حکومت صوبے سے ایف سی کوہٹانے کوتیار ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے بدلتے بیانات سے لوگوں کوان پر اعتبار نہیں ۔نواز شریف نے خود آج تک کوئی بلدیاتی نظا م نہیں نافذ نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو کسی بات کا علم نہیں اگربرابر میں کھڑا شخص کچھ بھی کہ دے وہ اس کے مطابق چل پڑتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔