سندھ میں وکلا کا بلدیاتی آرڈیننس کی منظوری کیخلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ نئے بلدیاتی نظام کوسندھ کی تقسیم سمجھتے ہيں، جسے کسی بھی صورت قبول نہيں کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 02, 2012
وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ نئے بلدیاتی نظام کوسندھ کی تقسیم سمجھتے ہيں، جسے کسی بھی صورت قبول نہيں کیا جائے گا ۔ فوٹو نسیم جیمز

KARACHI: وکلا نے پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے خلاف مختلف شہروں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

سندھ بار کونسل کی اپیل پر حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ برانچ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پر وکلا کی جنرل باڈی کااجلاس بھی ہواجس میں پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پیلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے خلاف بدین ،نواب شاہ اورمٹھی میں بھی وکلا نےعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اوراحتجاجی ریلی نکالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں