کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 افراد گرفتار

حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2014
چاروں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

کچلاک میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

حراست میں لئے گئے افراد میں سے ایک شخص کالعدم تنظیم کا کمانڈر بتایا جارہا ہے، چاروں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔