پارٹی قیادت سے ناراض امین فہیم نے سروری جماعت کا اجلاس کل طلب کرلیا

امین فہیم پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں اور کل ہونے والے اجلاس میں مستقبل سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک December 22, 2014
امین فہیم پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں اور کل ہونے والے اجلاس میں مستقبل سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ فوٹو؛فائل

پیپلزپارٹی کے ناراض صدر مخدوم امین فہیم نے سروری جماعت کا اجلاس کل ہالا میں طلب کرلیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سروری جماعت کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے جماعت کے تمام خلیفاؤں کا اجلاس کل 12 بجے طلب کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امین فہیم نے حال ہی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ایک تقریب میں ملاقات کی تھی اور وہ پارٹی قیادت سے بھی شدید ناراض ہیں جس کے بعد انہوں نے کل سروری جماعت کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مخدوم امین فہیم کو منانے کے لئے ہفتے کو ان سے ملاقات کی تھی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی تردید کی تھی ہے امین فہیم پارٹی قیادت سے ناراض ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا کہ میڈیا سے بات کرنے کے لئے مخدوم امین فہیم کیوں نہیں آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں